Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنوبی ریجن کے پہلے سینما گھر کا افتتاح 

گورنر جازان شہزادہ محمد سینما گھر کا افتتاح کری گے (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی عرب کے جنوبی ریجن میں پہلے سینما گھر کا افتتاح آج ہوگا۔ گورنر جازان شہزادہ محمد بن عبد العزیز راشد مال میں اس کا افتتاح کریں گے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق امپائر سینما گھر کی تعمیر میں 42 ملین ریال کی لاگت آئی ہے۔ اس میں 10 ہال ہیں جن میں سے دو بچوں کے لیے مخصوص ہیں۔
  • باخبر رہیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

سینما گھر میں دو ہال بچوں کے لیے مخصوص کردیئے گئے ہیں (فوٹو: ٹوئٹر)

سینما کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ’مختلف قسم کی فلموں کے لیے الگ الگ ہال تیار کئے گئے ہیں۔ ہر ہال میں کم سے کم 80 اور زیادہ سے زیادہ 120 افراد کی گنجائش ہے‘۔
انتظامیہ نے بتایا ہے کہ ’سینما کی باقاعدہ افتتاحی تقریب آج منگل کو ہوگی جبکہ بدھ سے یہ عوام کے لیے کھول دیا جائے گا‘۔

سینما میں کل 10 ہال ہیں جن میں سے ہر ایک میں 80 سے 120 افراد کی گنجائش ہے (فوٹو: ٹوئٹر)

واضح رہے کہ امپائر کمپنی کے تعاون سے قائم کیا جانے والا سینما دنیا کے جدید ترین سینما گھروں میں شمار ہوتا ہے۔ اس میں نئی ٹیکنالوجی کے ذریعہ فلمیں دکھائی جائیں گی۔

شیئر: