Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شائقین ٹیسٹ میچ کے لیے پرجوش اور سکیورٹی انتظامات تصاویر میں

پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں بھی 15 سال بعد ٹیسٹ میچ کھیلا جا رہا ہے
سری لنکن ٹیم کے کھلاڑیوں کو سخت سیکیورٹی میں سٹیڈیم لایا گیا
پاکستان اور سری لنکا کے میچ کے موقع پر سیکیورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں
پنڈی سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے لیے ناصرف بڑے بلکہ بچے بھی خاصے پرجوش ہیں
شائقین کرکٹ نے کئی گھنٹے قطار میں لگ کر میچ کے لیے ٹکٹ حاصل کیے
میچ دیکھنے کے لیے شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد سٹیڈیم سے باہر موجود تھی
سری لنکن سکواڈ میں کوشل مینڈیس، انجیلو میتھیوز اور دنیش چندیمل جیسے تجربہ کار مڈل آرڈر بلے باز موجود ہیں
سری لنکن ٹیم ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں چوتھے جبکہ پاکستان ساتویں پوزیشن پر ہے
فواد عالم پاکستان کے گیارہ رکنی سکواڈ میں شامل نہیں ہیں جبکہ عابد علی اور عثمان شنواری نے ٹیسٹ ڈیبیو کیا ہے
سری لنکا اور پاکستان کے مابین دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا
پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی دس سال بعد واپسی ایک تاریخی دن ہے۔ پاکستان اور سری لنکن ٹیم کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے موقع پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ شائقین کرکٹ میچ کے لیے خاصے پرجوش ہیں کیونکہ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں بھی 15 سال بعد ٹیسٹ میچ کھیلا جا رہا ہے۔
تصاویر:پی سی بی، اردو نیوز

شیئر: