Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان، عمران خان ٹوئٹر کی با اثر ترین شخصیات

وزیراعظم عمران خان ہیں جن کے فالورز پاکستانی سیاسی رہنماوں میں سب سے زیادہ ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی
امریکہ کی ایک بین الاقوامی سروے کمپنی کے مطابق اس سال ٹوئٹر کی سب سے بااثر شخصیت سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز قرار پائے ہیں۔ امریکی صدر دوسرے نمبر پر اور پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان پانچویں با اثر شخصیت قرار پائے ہیں۔
امریکہ کے شہر نیو یارک سے کام کرنے والی نجی کمپنی بی سی ڈبلیو کا کہنا ہے کہ یہ سروے انہوں نے ٹوئٹر میں موجود ان رہنماوں کے اکاؤنٹس کی اشاعت کے ڈیٹا کی مدد سے جمع کیا ہے۔
شاہ سلمان کو اس سال ٹوئٹر پراوسطاً دو لاکھ31 ہزار تک ری ٹوئیٹ کیا گیا جس سے ان کی مقبولیت کا بخوبی اندازہ ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ شاہ سلمان عرب دنیا کی پہلی شخصیت ہیں جن کو سوشل میڈیا پر اس قدر پذیرائی حاصل رہی ہے، جبکہ امریکا سے تعلقات قائم رکھنے اور ان کو بہتر انداز میں چلانے کی وجہ سے بھی انہیں خوب سراہا جاتا رہا ہے۔
سعودی فرماںروا کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کچھ 21 ہزار مرتبہ ری ٹوئیٹ کیا گیا۔
تیسرا نمبر ہے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیکنڈا آرڈین کا جن کو دنیا بھر میں اس وقت مقبولیت حاصل ہوئی جب ان کے ملک میں مسلمانوں کی ایک مسجد پر نسل پرست حملہ کیا گیا۔
ان کا یہ بیان کہ ’جن لوگوں نے حملہ کیا ان کی اس ملک میں کوئی جگہ نہیں اور جن پر حملہ ہوا وہ ہم میں سے ہیں‘ دنیا بھر کے انسان دوست عوام نے ناصرف پسند کیا بلکہ اس کا خیر مقدم بھی کیا۔

سعودی فرماںروا کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کچھ 21 ہزار مرتبہ ری ٹوئیٹ کیا گیا۔ فوٹو: اے ایف پی

پانچویں نمبر پر وزیراعظم عمران خان ہیں جن کے فالورز پاکستان کے سیاسی رہنماوں میں سب سے زیادہ ہیں، جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نویں نمبر پر ہیں۔
پاکستان کے صدر عارف علوی بھی اس دوڑ میں پیچھے نہیں رہے اور اس فہرست میں انہوں نے37 واں درجہ پایا ہے۔
سروے کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ اس فہرست کو 29 ستمبر تک کے جمع ہونے والے ڈیٹا کے تحت بنایا گیا ہے۔

شیئر: