غلط جگہ گاڑی پارک کرنے پر سو سے ڈیڑھ سو ریال تک جرمانہ ہوگا۔ فوٹو:عاجل
سعودی محکمہ ٹریفک کے مطابق جامع مساجد کے اطراف میں نماز کے دوران غیر منظم طریقے سے گاڑیاں پارک کرنا راستے کے حق تلفی ہے۔ کوئی بھی شخص راستہ کا حق مارنے کا مجاز نہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سعودی محکمہ ٹریفک نے ٹوئٹر پر جاری اعلامیے میں کہا ’بہت سارے لوگ نماز کی ادائیگی کے لیے آتے ہیں اور جامع مساجد کے اطراف غیر منظم طریقے سے گاڑیاں پارک کردیتے ہیں۔ یہ طریقہ کار تہذیب کے منافی ہے‘۔
’ایسا کرنے والے دوسروں کے حقوق مار لیتے ہیں۔ راستہ استعمال کرنے کا حق ہر ایک کا ہے کوئی بھی شخص راستہ بلاک کرنے کا حق نہیں رکھتا۔‘
اعلامیے کے مطابق ’ٹریفک قانون کے مطابق جو شخص غلط جگہ گاڑی پارک کرے گا اس پر سو سے ڈیڑھ سو ریال تک کا جرمانہ ہوگا۔ یہی جرمانہ ان پیدل چلنے والوں پر بھی لگایا جائے گا جو زیبرا کراسنگ کے سوا کسی اور جگہ سے راستہ عبو ر کریں گے۔‘
’یہی جرمانہ ان گاڑیوں کے ڈرائیوروں پر بھی ہوگا جو ایسے بازاروں میں گاڑی چلا رہے ہوں جہاں اس کی اجازت نہیں۔ گاڑی سٹارٹ حالت میں چھوڑ کر جانا بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہے اس پر بھی سو تا ڈیڑھ سو ریال کا جرمانہ ہوگا۔‘