Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امراض چشم میں مبتلا 321 بنگلہ دیشیوں کا مفت آپریشن

خیراتی میڈیکل کیمپ میں آنکھوں کے امراض کے مبتلا مستحقین کا مفت علاج کیا جاتا ہے (فوٹو: العربیہ)
کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد نے بنگلہ دیش میں 321 مستحقین کے آنکھوں کا کامیاب آپریشن کیا ہے۔

میڈیکل کیمپ عالمی ادارے کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے تحت منعقد کیا گیا ہے (فوٹو: العربیہ)

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سینٹر کے تحت خیراتی میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں آنکھوں کےامراض کے مبتلا مستحقین کا مفت علاج کیا جاتا ہے۔
  • باخبر رہیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں


آنکھوں کی مختلف بیماریوں میں مبتلا افراد کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کی ہے (فوٹو : العربیہ)

میڈیکل کیمپ کی انتظامیہ کا کہناہے کہ ’کیمپ کے طبی عملے نے گزشتہ 5 دنوں کے دوران آنکھوں کی مختلف بیماریوں میں مبتلا افراد کو نہ صرف علاج معالجے کی مفت سہولت فراہم کی ہے بلکہ 321 افراد کا آپریشن بھی کیا ہے‘۔

 سینٹر کے تحت خیراتی میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا ہے (فوٹو: العربیہ)

انتظامیہ نے بتایا ہے کہ ’بنگلہ دیش میں میڈیکل کیمپ عالمی ادارے کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے تحت منعقد کیا گیا ہے جس میں کنگ سلمان سینٹر دنیا کے مختلف ممالک میں امراض چشم میں مبتلا افراد کو مفت طبی سہولت فراہم کرے گا‘۔
 

شیئر: