Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’اقامے کی میعاد سے فائنل ایگزٹ کا کوئی تعلق نہیں‘

محکمہ پاسپورٹ کے مطابق فائنل ایگزٹ ویزے کی میعاد 60 دن ہے، فائل فوٹو
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے بتایا ہے کہ فائنل ایگزٹ (خروج نہائی) ویزے کی میعاد 60 دن ہے۔ اس کا اعتبار اجرا کی تاریخ سے ہوتا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ غیر ملکیوں کو فائنل ایگزٹ ویزا لینے کے بعد 60 دن کے اندر سفر کرنا ہو گا۔ اس کے لیے اسے اقامے کے موثر ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں۔
 محکمہ پاسپورٹ نے یہ وضاحت ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر اس استفسار کے جواب میں جاری کی ہے جس میں دریافت کیا گیا تھا کہ فائنل ایگزٹ ویزے کے اجرا کے بعد سعودی عرب میں غیر ملکی کارکن کو کتنی مدت تک رہنے کی اجازت ہے؟
محکمہ پاسپورٹ نے اس استفسار کے جواب میں تحریر کیا کہ ’فائنل ایگزٹ ویزے کی میعاد اجرا کی تاریخ سے 60 دن کی ہو گی۔ اس دوران مقیم غیر ملکی اقامے کے موثر ہونے یا نہ ہونے کی پروا کیے بغیر سفر کریں۔ سفر 60 دن کے اندر کرنا ہو گا۔‘
محکمہ پاسپورٹ نے اس سے قبل ایک اور استفسار کے جواب میں بتایا تھا کہ ’اگر کسی غیر ملکی نے فائنل ایگزٹ کا ویزا حاصل کیا ہے تو اس کا یہ ویزا اس کے اہلِ خانہ، ساس، سسر، ڈرائیور اور ملازمہ وغیرہ کے لیے بھی موثر ہو گا۔‘
                        
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: