Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کی آسٹریلیا کو آگ بجھانے میں مدد کی پیشکش کردی 

’سعودی عرب آسٹریلیا کی ہر ممکن مدد کے لیے پوری طرح مستعد ہے‘ (فوٹو: واس)
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو آگ بجھانے کے سلسلے میں تعاون کی پیشکش کردی ہے۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے یہ پیشکش جمعرات کو آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ موریسن سے ٹیلیفونک رابطے کے دوران کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے  کے مطابق شاہ سلمان نے ٹیلیفونک رابطے کے دوران واضح کیا ہے کہ ’سعودی عرب ان دنوں آسٹریلیا میں جاری جنگلات کی آگ سے نمٹنے کے لیے آزمائش کی اس گھڑی میں آسٹریلیا کے ساتھ کھڑا ہے۔
شاہ سلمان نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب اس المناک صورتحال سے نمٹنے کے لیے  آسٹریلیا کی ہر ممکن مدد کے لیے پوری طرح مستعد ہے۔‘

سعودی عرب آزمائش کی اس گھڑی میں آسٹریلیا کے ساتھ کھڑا ہے ( فوٹو: آرٹی)

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جنگلات میں لگنے والی آگ کے باعث جاں بحق ہونے والوں کے اعزہ، آسٹریلیا کے وزیراعظم اور عوام سے گہرے رنج و ملال کا اظہار کیا ہے۔
آسٹریلیا کے وزیراعظم نے اپنے ملک اور عوام سے متعلق پاکیزہ جذبات و احساسات کے اظہار پر شاہ سلمان اور سعودی عوام کے لیے قدرو منزلت اور ممنونیت کے جذبات پیش کیے۔
 

شیئر: