Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’انڈیا میں نیلام ہونے والے قرآن کے نسخے ہم نے نہیں بھیجے‘

’مالاپور بھیجے جانے والے قرآن پاک کے نسخوں کا وزن 75 کلو سے زیادہ نہیں‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزارت اسلامی امور، دعوت وارشاد نے کہا ہے کہ اس نے گذشتہ برس انڈیا کے مالاپورم شہر میں قرآن کے صرف 112 نسخے بھیجے تھے جن کا مجموعی وزن 75 کلو سے زیادہ نہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے یہ وضاحت ان اطلاعات پر کی ہے جن میں بتایا گیا تھا کہ آج 21 جنوری کو انڈین محکمہ کسٹم 25 ٹن قرآن کے نسخے نیلام کرے گا کیونکہ سعودی عرب نے جس ادارے کے نام قرآن کے نسخے بھیجے تھے وہ ان کی کسٹم ڈیوٹی ادا کرنے سے قاصر ہے۔
کیرالہ کے ملاپورم شہر کے کالج سے محکمہ کسٹم نے آٹھ لاکھ انڈین روپے بطور کسٹم ڈیوٹی کے طلب کیے تھے جس کا کالج انتظام نہیں کرسکا۔
وزارت اسلامی امور کے ترجمان محمد بن جمعان الغامدی نے کہا ہے کہ ’وزارت نے گذشتہ سال انڈیا کے متعدد اداروں کو وقفے وقفے سے قرآن کے نسخے ارسال کیے تھے‘۔

’انڈیا میں ارسال کردہ نسخوں میں کیرالہ کے مالاپورم کی سلفی جامع مسجد کمیٹی کے لیے ارسال کردہ نسخے بھی شامل تھے‘ ( فوٹو: سبق)

انہوں نے کہا ہے ’انڈیا میں ارسال کردہ نسخوں میں کیرالہ کے مالاپورم کی سلفی جامع مسجد کمیٹی کے لیے ارسال کردہ نسخے بھی شامل تھے۔‘
ترجمان نے بتایا ہے کہ ’وزارت مالاپور میں واقع ادارے کو محض 112 نسخے ارسال کیے گئے تھے، ان کا مجموعی وزن 75 کلو سے زیادہ نہیں، خبر میں جن ٹنوں کی بات کی جا رہی ہے وہ ہم نے ارسال نہیں کیے۔‘

شیئر: