Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بھیڑ چوری کا الزام، سعودی عرب میں 13 پاکستانی گرفتار

گروہ کے افراد نے 400 بھیڑیں چوری کرنے کا اعتراف کیا ہے ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب کے قصیم ریجن کی پولیس نے 13 پاکستانیوں پر مشتمل گروہ کو گرفتار کیا ہے جو مبینہ طور پر بھیڑیں چوری کرتا تھا۔
 
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق قصیم ریجن پولیس کے ترجمان میجر بدر السحیبانی نے کہا ہے کہ ’لوگوں کی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کا سراغ لگایا گیا تو معلوم ہوا کہ 13 پاکستانیوں پر مشتمل ایک گروہ بھی چوری میں ملوث ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’گروہ کے افراد ریجن کے مختلف علاقوں میں بھیڑ بکریاں چوری کیا کرتے تھے۔ گرفتار شدگان کی عمریں 30 اور 40 کے درمیان ہیں‘۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ ’گرفتار پاکستانیوں نے 400 بھیڑیں چوری کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ ان کے خلاف قانون کارروائی کی گئی ہے‘۔
 

شیئر: