Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 یمن: مریضوں کی منتقلی کے لیے فضائی پل

مریضوں کو اتحادی افواج کے طیاروں میں مصر اور اردن منتقل کیا جائے گا ( فوٹو: سبق)
اتحادی افواج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ ’یمن سے مریضوں کو منتقل کرنے کے لیے فضائی پل قائم کیا جائے گا۔‘
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے اتحادی افواج کے طیاروں سے زخمیوں اور مریضوں کو مصر اور اردن لے جایا جائے گا۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’انسانیت نوازی اور امداد کے جذبے کے تحت چلنے والی اس مہم کو ’رحمت کے طیارے‘ کا نام دیا گیا ہے۔‘
انہوں نے بتایا ہے کہ ’اس سے قبل مئی 2018 میں بھی اس مہم کا اعلان کیا گیا تھا۔ اب عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے مہم چلائی جارہی ہے۔‘
 

شیئر: