Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ، ینبع ہائی وے پر حد رفتار 140 کلو میٹر بڑھا دی جائے گی

متعلقہ اداروں نے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے ضروری تیاریاں شروع کردی ہیں ( فوٹو: تواصل)
جدہ، ینبع ہائی وے کی حد رفتار 140 کلو میٹر فی گھنٹہ بڑھا دی جائے گی۔ متعلقہ اداروں نے فیصلے پر عملدر آمد کے لیے ضروری تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ 
  • باخبر رہیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
سبق ویب سائٹ کے مطابق شہریوں اور غیر ملکیوں کی بڑی تعداد نے اس سے قبل مطالبہ کیا تھا کہ جس طرح دیگر ہائی وے پر حد رفتار بڑھا کر 140 کلو میٹر فی گھنٹہ کر دی گئی ہے، اسی طرح جدہ، ینبع ہائی وے پر بھی کر دی جائے۔ 

 ہائی وے سکیورٹی فورس نے شہریوں کے مطالبات کا جائزہ لے کر اس کی منظوری دے دی ہے ( فوٹو: تواصل)

محکمہ امن عامہ سمیت ہائی وے سکیورٹی فورس نے شہریوں کے مطالبات کا جائزہ لے کر اس کی ابتدائی منظوری دیدی ہے۔ 
محکمہ امن عامہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ ہائی وے پر انتباہی بورڈ اور روڈ کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ چند ہفتوں میں حد رفتار بڑھا دی جائے گی۔ 
واضح رہے کہ محکمہ امن عامہ نے سعودی عرب کے 8 ہائی وے کا انتخاب کر کے کہا تھا کہ ان پر حد رفتار 140 کلو میٹر فی گھنٹہ بڑھائی جاسکتی ہے۔ 
محکمہ امن عامہ نے ہائی پر سکیورٹی اور حفاظتی تدابیر کو مد نظر رکھتے ہوئے کہا تھا کہ منتخب ہائی وے پر حد رفتار بڑھانا محفوظ رہے گا۔ 
 

شیئر: