Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کن سعودی شہروں میں بارش متوقع

ماہرین نے توقع ظاہر کی ہے کہ آج جدہ میں درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے ( فوٹو: سبق)
آج بدھ اور کل جمعرات کو سعودی عرب کے مختلف شہروں میں کہیں درمیانے اور کہیں ہلکی بارش متوقع ہے۔ اس دوران مطلع ابر آلود رہے گا جبکہ کہیں غبار آلود بھی ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ماہر موسمیات عبد العزیز الحصینی نے کہا ہے کہ ’آج بدھ کو مکہ مکرمہ، باحہ، عسیر، جازان، مدینہ منورہ کے جنوبی علاقے، مشرقی ریجن کے شمالی علاقے اور قصیم میں درمیانے درجے کی بارش کی توقع ہے‘۔

’مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے جنوبی علاق میں درمیانے درجے کی بارش کی توقع ہے ( فوٹو: سبق)

انہوں نے کہا ہے کہ ’ریاض، قصیم شہر، حائل اور شمالی علاقوں میں بھی بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ ان علاقوں میں دن بھر مطلع ابر آلود رہے گا‘۔
دوسری طرف طقس العرب کے مطابق آج جدہ میں بادل چھائے رہیں گے جس کے باعث درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے۔
 

شیئر: