Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

استنبول میں مسافر طیارے کے تین ٹکڑے

 مقامی میڈیا کے مطابق حادثے میں طیارے کے دونوں پائلٹ زخمی ہوگئے ہیں (فوٹو: اے ایف پی)
 ترکی میں ایک مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے پھسل کر تین ٹکڑے ہو گیا ہے جس میں تین مسافر ہلاک جبکہ 179 زخمی ہوئے ہیں۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق طیارے میں 177 افراد سوار تھے۔ اس واقعے میں تین افراد ہلاک اور 179 زخمی ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق مقامی پیگاسس ایئر لائن کا طیارہ ازمیر سے استنبول پہنچا تھا کہ دوران لینڈنگ حادثے کا شکار ہوگیا۔
 حادثے کے وقت موسم خراب تھا اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہو رہی تھی۔
اس واقعے کے بعد ہوائی اڈے کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا اور تمام پروازوں کو دوسرے ہوائی اڈوں کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔
مقامی ٹیلی ویژن چینلز پر دکھائے جانے والے ویڈیوز میں مسافروں کو ٹوٹے ہوئے طیارے سے نکلنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
 مقامی میڈیا کے مطابق حادثے میں طیارے کے دونوں پائلٹ زخمی ہوگئے ہیں۔

جہاز پر موجود 177 افراد میں عملے کے چھ ارکان اور 12 بچے بھی شامل تھے (فوٹو: اے ایف پی)

گورنر علی یرلی کایا نے بتایا کہ زخمی ہونے والے مسافروں کو مقامی ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک یا دو زحمی مسافروں کے علاوہ باقیوں کی حالت بہتر ہے۔
ترکی کے وزیر ٹرانسپورٹ نے سی این این ترک کو بتایا کہ بعض مسافر طیارے سے خود باہر نکل آئے لیکن بعض ابھی تک پھنسے ہوئے ہیں جن کو ریسکیو کے اہلکار نکال رہے ہیں۔
جہاز پر موجود 177 افراد میں عملے کے چھ ارکان اور 12 بچے بھی شامل تھے۔

شیئر: