Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’پیراسائٹ‘ نے تاریخ رقم کر دی، آسکرز کا میلہ تصاویر میں

جواکن فینکس کو فلم ’جوکر‘ میں اداکاری پر بہترین اداکار کا آسکر ایوارڈ ملا (فوٹو: روئٹرز)
امریکی اداکار بریڈ پِٹ کو فلم 'ونس اپون اے ٹائم اِن ہالی وڈ' میں اداکاری کے لیے بہترین معاون اداکار کا ایوادڑ دیا گیا (فوٹو: اے ایف پی)
بہترین اداکارہ کا ایوارڈ رینی زیلویگر کو فلم جوڈی میں ’جوڈی گارلینڈ‘ کا کردار ادا کرنے کے لیے دیا گیا ہے (فوٹو: اے ایف پی)
برطانوی سانگ رائٹر اور گلوکار ایلٹین جون کو بہترین ’اوریجنل سانگ‘ کا ایوارڈ دیا گیا (فوٹو: اے ایف پی)
امریکی پروڈیوسر مارک نیلسن، جوش کولی اور جونس ریوارا ’بہترین انیمیٹڈ فیچر فلم‘ کے ایوارڈ کے ساتھ تصویر بنوا رہے ہیں(فوٹو: اے ایف پی)
فلم ’پیرا سائٹ‘ کو ’بہترین پیکچر ایوارڈ‘ بھی دیا گیا (فوٹو: اے ایف پی)
رواں سال آسکرز ایوارڈز میں جنوبی کوریا کی فلم ’پیراسائٹ‘ نے تاریخ رقم کی جسے بہترین ہدایت کار کے اکیڈمی ایوارڈ کے ساتھ بہترین فلم کا ایوارڈ بھی دیا گيا ہے۔
جنوبی کوریا میں بننے والی فلم ’پیرا سائٹ‘ ایسی پہلی فلم بن گئی ہے جسے انگریزی زبان میں نہ ہونے کے باوجود بہترین ہدایت کار اور فلم کے ایوارڈز دیے گئے ہیں۔
اتوار کو ہونے والی آسکر ایوارڈز کی تقریب میں اور کیا کچھ ہوا؟ تصاویر دیکھیں

شیئر: