Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں موسم ابر آلود، متعدد محلوں میں بوندا باندی

متعدد محلوں میں بوندا باندی کی وجہ سے سڑکیں بھیگ گئیں ( فوٹو: ٹوئٹر)
جدہ میں آج فجر کے بعد موسم ابر آلود رہا جبکہ متعدد محلوں میں بوندا باندی ہوئی ہے جس سے سڑکیں پھیگ گئیں۔
طقس العرب کے مطابق بارش کی کیفیت جدہ سمیت بحر احمر کے ساحلی علاقوں پر رہے گی تاہم بارش کے باوجود بیشتر شہروں میں آج گرمی ہوگی۔
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ ’جدہ  کے علاوہ ساحلی علاقوں میں کل منگل کو بھی فجر کے وقت بارش کا امکان ہے‘۔
ادھر محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ’آج پیر کو شمالی حدود ریجن، قصیم، حائل، مدینہ منورہ اور شمالی ومشرقی علاقوں میں بارش کا امکان ہے ‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’مذکورہ علاقوں میں گرد آلود ہوائیں بھی چلیں گی جبکہ سعودی عرب کے وسطی علاقوں میں گرد وغبار کا طوفان ہوگا‘۔
محکمے نے قصیم ریجن کے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو آگاہ کیا ہے کہ ’آج موسم گرد آلود رہے گا۔ تیز ہوا بھی ہوگی جس کے باعث حد نگاہ متاثر رہے گی‘۔
 

شیئر: