Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویتی پارلیمنٹ کے ارکان میں ہاتھا پائی

ارکان کے درمیان پہلے تلخ کلامی ہوئی اور بعد میں ہاتھا پائی تک نوبت پہنچ گئی ( فوٹو: القبس)
کویتی پارلیمنٹ میں گزشتہ روز مختلف فیہ اور متنازع مسائل پر بحث کی گئی جس پر ارکان میں سخت تناؤ پیدا ہوگیا۔ اس موقعے پر بعض ارکان کے درمیان پہلے تلخ کلامی ہوئی اور بعد میں ہاتھا پائی تک نوبت پہنچ گئی۔
العربیہ نیٹ کے مطابق منگل کو کویتی پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران عام معافی سے متعلق پیش ہونے والے ایک بل پر رائے شماری کی گئی جس پر بعض ارکان نے مخالفت کی تاہم بعد ازاں‌ یہ بل 42 ارکان کی اکثریت سے منظور ہوگیا۔
اس پر 4 ارکان محمد المطیر، خلیل ابل، خالد العتیبی اور صلاح خورشید کے درمیان تصادم کے بعد سپیکر مرزوق الغانم نے پونے گھنٹے کے لیے اجلاس برخواست کر دیا۔

ارکان پارلیمنٹ کے درمیان تلخ کلامی اور ہاتھا پائی پر شہریوں میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ( فوٹو: القبس)

ان ارکان نے بعد میں پارلیمنٹ پر دھاوا بولنے کے کیس پر رائے شماری، العبدلی سیل، عبدالحمید دشتی اور رائے عامہ کیسز میں عوام معافی کی سخت مخالفت کی۔
قبل ازیں پارلیمنٹ نے تبدیلی کے قانون، قرضہ حسنہ اور دیگر تجاویز پر پیش کیے گئے بل منظور کر لیے۔
ارکان پارلیمنٹ کے درمیان تلخ کلامی اور ہاتھا پائی پر شہریوں میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی۔ کویتی شہریوں نے پارلیمنٹ میں ہاتھا پائی کے مناظر کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں عوام کی نمائندگی کرنے والوں کو ہونا چاہئے۔ بازاری زبان استعمال کرنے والے عوام کی نمائندگی نہیں کرتے۔

شیئر: