Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی : انڈین شہری کا دس لاکھ کا انعام

10 لاکھ ڈالر انعام پانے والے جگدیش گزشتہ 20 سال سے دبئی میں مقیم ہیں ( فوٹو: الامارات الیوم)
دبئی ایئرپورٹ کی قرعہ اندازی میں ایک انڈین تارک وطن جگدیش رامانی نے پہلا انعام 10 لاکھ ڈالر جیت لیے۔
الامارات الیوم کے مطابق اول انعام پانے والے 42 سالہ جگدیش رامانی دبئی میں گزشتہ 20 سال سے مقیم ہیں۔ وہ دبئی میں کپڑے کا کاروبار کرتے ہیں۔
انہوں نے بتایا ہے کہ وہ گزشتہ 20 سال دبئی ایئرپورٹ کی قرعہ اندازی میں شریک ہورہے ہیں مگر اس سے پہلے کبھی بھی انعام نہیں پایا۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’میں ہر قرعہ اندازی میں ٹکٹ خریدتا تھا، اب مجھے یقین ہوگیا کہ یہ قرعہ اندازی انتہائی شفاف طریقے سے ہوتی ہے‘۔
دبئی ایئرپورٹ کی قرعہ اندازی کرنے والی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ ’قرعہ اندازی میں اس سے پہلے 158 افراد 10 لاکھ ڈالر کا انعام حاصل کرچکے ہیں‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’حالیہ قرعہ اندازی میں تین دیگر خوش نصیبوں کا بھی انعام نکلا ہے۔ دو کو گاڑیاں ملی ہیں جبکہ تیسرے کو جدید قسم کی بائک دی گئی ہے‘۔
 

شیئر: