Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر معیاری گوشت ضبط، ایشیائی ڈرائیور گرفتار

اقامہ ولیبر قوانین کی خلاف ورزی کے علاوہ صحت اصولوں پر عمل نہ کرنے کے باعث ایشیائی ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ( فوٹو: سبق)
طائف، باحہ ہائی وے وے پر روڈ سیکیورٹی اہلکاروں نے ایک ایشیائی ڈرائیور کو گرفتار کیا ہے جو صحت معیار کا خیال کیے بغیر گوشت لے جارہا تھا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ایشیائی ڈرائیور ناقابل استعمال اور صحت کے لیے نقصان کا باعث بننے والا گوشت جازان سے طائف لے جانے کی کوشش کر رہا تھا۔
روڈ سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ’ایشیائی ڈرائیور سے تفتیش کی گئی تو اس نے بتایا کہ وہ طائف کے مختلف ریستورانوں کو گوشت سپلائی کرتا ہے‘۔
فورس نے کہا ہے کہ ’ڈرائیور نے گوشت منتقل کرنے میں صحت کے اصولوں کا خیال نہیں رکھا۔ غیر معیاری طریقے سے گوشت کی منتقلی سے وہ ناقابل استعمال بن گیا ہے‘۔

غیر معیاری طریقے سے لے جانے کے باعث گوشت نا قابل استعمال بن گیا ہے ( فوٹو: سبق)

فورس نے بتایا ہے کہ ’ضبط شدہ گوشت بلدیہ طائف کے حوالے کر دیا گیا ہے تاکہ ضابطے کے مطابق اسے تلف کیا جائے‘۔
فورس نے کہا ہے کہ ’اقامہ ولیبر قوانین کی خلاف ورزی کے علاوہ صحت ضوابط کی خلاف ورزی کے الزام میں ایشیائی ڈرائیور کو متعلقہ محکمے کے حوالے کر دیا گیا ہے‘۔
 

شیئر: