Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دو سال کے دوران مسافروں کو 65 ملین ریال کے معاوضے فراہم

حقوق کے تحفظ کے لیے متاثر ہونے والے مسافروں کو معاوضے دلوائے گیے ہیں ( فوٹو: مزمز)
سعودی عرب میں گزشتہ دو سال کے دوران مسافروں کو 65 ملین ریال کے معاوضے دیے گیے ہیں۔ سعودی ہوا بازی قوانین کے مطابق متاثر ہونے والے مسافر کے لیے معاوضے مقرر ہیں۔
سعودی محکمہ شہری ہوا بازی نے کہا ہے کہ ’2018 اور 2019 کے دوران مختلف فضائی کمپنیوں کے متاثر ہونے والے مسافروں کو مجموعی طور پر 65 ملین مالیت کے معاوضے دلوائے گیے ہیں‘۔
محکمے کے ترجمان ابراہیم الروسانے کہا ہے کہ ’سعودی ہوائی اڈوں کے ذریعہ سفر کرنے والوں کو عالمی معیار کی سہولت فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ہم چاہتے ہیں کہ سعودی ہوائی اڈوں کے ذریعہ سفر کرنے کا تجربہ یادگار اورمثبت اثرات رکھنے والا ہو‘۔

محکمہ شہری ہوا بازی نے فضائی کمپنیوں اور مسافروں کے حقوق متعین کر رکھے ہیں ( فوٹو: سبق)

ترجمان نے کہا ہے کہ ’اس بات کو یقینی بنانے کے لیے محکمہ شہری ہوا بازی نے فضائی کمپنیوں اور مسافروں کے حقوق متعین کر رکھے ہیں‘۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ’انہی حقوق کے تحفظ کے لیے گزشتہ دو سال کے دوران سعودی ہوائی اڈوں میں متاثر ہونے والے مسافروں کو معاوضے دلوائے گیے ہیں‘۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ ’مسافروں کو فراہم کیے جانے والے معاوضے سامان گم ہونے، پرواز معطل کرنے، تاخیر کا شکار ہونے اورپیشگی اطلاع کے بغیر پرواز تبدیل کرنے پر دیئے گیے ہیں‘۔

شیئر: