Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: ریستوران میں خوف و ہراس پھیلانے والا نوجوان گرفتار

نوجوان کو قابو کرکے پولیس کے حوالے کیا گیا (فوٹو: عاجل)
ریاض کے ایک ریستوران میں خوف وہراس پھیلانے والے مقامی نوجوان کی ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نوجوان اچانک ریستوران میں داخل ہو کروہاں موجود گاہکوں اور ملازمین کو ڈرانا دھمکانا شروع کرتا ہے۔
نوجوان کے ہاتھ میں دھار دار آلہ تھا جس سے وہاں موجود افراد خوفزدہ ہوگئے۔ اسی دوران ایک شخص نے عقب سے چھلانگ لگا کر اسے دبوچ لیا  جس کے بعد فوراً ہی اسے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
اس سارے واقعے کی وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ صارفین نے ایک طرف تو حملہ آور نوجوان کی اس حرکت پر دکھ کا اظہار کیا کیونکہ اس طرح کے واقعات سعودی عرب میں کبھی نہیں ہوتے تھے۔
صارفین نے ریستوران میں موجود افراد کی ہمت اور حوصلے کی داد دی جنہوں نے سوجھ بوجھ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نوجوان کو قابو کیا۔
صارفین کا کہنا تھا کہ اس موقع پر لوگ حواس باختہ ہوجاتے ہیں۔ وہا ں موجود کئی لوگوں کے چہروں سے خوف و ہراس صاف نظر آرہا تھا لیکن کچھ لوگوں نے ہمت دکھائی اور حملہ آور کو قابو کرلیا۔

شیئر: