Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہریوں کو وطن واپسی کے لیے 72 گھنٹے کی ڈیڈ لائن

متحدہ عرب امارات بحرین اور مصر میں قائم سعودی سفارت خانوں نے ٹوئٹر پر واپسی کا اعلان جاری کیا ہے (فوٹو:سوشل میڈیا)
سعودی حکومت نے کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر اپنے ان شہریوں کو جو متحدہ عرب امارات یا بحرین میں موجود ہیں، 72 گھنٹے کے اندر اندر سعودی عرب واپس آنے کا کہا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات بحرین اور مصر میں قائم سعودی سفارت خانوں نے ٹوئٹر پر واپسی کا اعلان جاری کیا ہے۔
متحدہ عرب امارات سے سعودی عرب واپس آنے کے خواہشمند تمام سعودی شہری تین دن تک دبئی ایئرپورٹ سے سعودی ائیر لائن کے ذریعے واپسی کا سفر کرسکتے ہیں۔
سعودی شہریوں کو یہ سہولت بھی دی گئی ہے کہ وہ ابوظبی کے قریب البطحاء سرحدی چوکی کے راستے سے بھی سعودی عرب میں داخل ہو سکتے ہیں۔
بحرین سے واپس آنے والے شہریوں کے لیے کنگ فہد پل کا راستہ سفر کے لیے کھولا گیا ہے۔ نقل و حمل کے ذرائع نہ رکھنے والے گلف ایئر کی پروازیں لے سکتے ہیں۔
دریں اثناء مصر میں قائم سعودی سفارتخانہ نے اعلان کیا ہے کہ 10 اور 11 مارچ کو پروازیں دوبارہ کھولی جائیں گی تا کہ سعودی شہری ان دو دنوں میں اپنے ملک واپس جا سکیں۔
  • سعودی عرب کی خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: