Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرمین کے بیرونی صحنوں میں داخلہ اور نماز معطل

عارضی پابندی جمعہ 20 مارچ سے نافذ العمل ہے(فوٹو ٹوئٹر)
مکہ اور مدینہ کی دونوں مقدس مساجد کے بیرونی صحنوں میں داخلہ اور وہاں نماز کی ادائیگی معطل کر دی گئی ہے۔
سعودی گزٹ کے مطابق حرمین شریفین کی جنرل پریذیڈنسی  کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ کورونا وائرس کے مہلک اثرات سے بچاو کی احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے یہ اقدام کیا گیا ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے حوالے سے جمعہ کی صبح یہ بیان جاری کیا گیاہے۔

زائرین کی آگاہی اور تعاون احتیاطی تدابیر کی کامیابی میں معاون ثابت ہو گا(فوٹو ٹوئٹر)

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عارضی پابندی جمعہ 20 مارچ سے نافذ العمل ہوگی جس کا مقصد مہلک وبائی بیماری سے بچاو اور اس کا مقابلہ کرنا ہے۔
حرمین شریفین کی جنرل اتھارٹی کے ترجمان کے ٹوئٹرپر جاری کردہ بیان کے مطابق  یہ وضاحت کی گئی ہے کہ سکیورٹی اور صحت اداروں کی مدد سے  جمعہ کے دن سے حرمین شریفین کے بیرونی صحنوں میں زائرین کی آمد اور نماز کی ادائیگی کو معطل کیا گیا ہے تا کہ انہیں وبائی بیماری کے مہلک اثرات سے بچایا جا سکے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حرمین شریفین کی جنرل پریذیڈنسی نے زائرین کی صحت اور حفاظت کے لیے سیکیورٹی اداروں اور محکمہ صحت کے تعاون سے یہ اقدام اٹھائیں ہیں۔
ترجمان کی جانب سے اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ زائرین کی آگاہی اور تعاون ان عارضی احتیاطی تدابیر کی کامیابی میں معاون ثابت ہو گا۔
  • سعودی عرب کی خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
 

شیئر: