Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ محمد بن سلمان اور مائیک پمپیو کا ٹیلفونک رابطہ

دونوں رہنماؤں نے کورونا کے انسداد کے لیے عالمی برادری کی مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا ہے ( فوٹو: واس)
ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپیو نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ( واس) کے مطابق دونوں رہنماؤں نے کورونا وائرس کے انسداد کے لیے تبادلہ خیال کیا ہے۔
شہزادہ محمد بن سلمان اور مائیک پمپیو نے دنیا بھر میں وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ پر اپنی پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ اس کی روک تھام کے لیے عالمی برادری کو مشترکہ کوششیں کرنی ہوں گی۔
دونوں رہنماؤں نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کے استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے خطے  میں عدم استحکام پیدا کرنے کی ایرانی کوششوں کی روک تھام کے لیے سعودی عرب کے تعاون پر شکریہ ادا کیا ہے۔
 

شیئر: