Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں کرفیو اب سہ پہر 3 بجے سے

جدہ کے رہائشیوں پر شہر سے باہر جانے اور باہر سے کسی کے آنے پر بھی پابندی لگ گئی ہے ( فوٹو: ٹوئٹر)
جدہ میں کرفیو کا وقت بڑھا کر 3 بجے دوپہر سے کر دیا گیا ہے جبکہ شہر سے رہائشیوں کے باہر جانے اور باہر سے کسی کے آنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
کورونا وائرس کے انسداد کے لیے کی جانے والی احتیاطی تدابیر کو مزید سخت کرتے ہوئے وزارت داخلہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ریاض، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے بعد اب جدہ کمشنری میں کرفیو کا وقت دوپہر 3 بجے سے کر دیا جائے گا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’جدہ میں کرفیو شاہی فرمان میں طے شدہ وقت تک جاری رہے گا‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’فیصلے پر نفاذ آج اتوار 29 مارچ سے ہوگا اور شاہی فرمان میں طے شدہ عرصے تک جاری رہے گا‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’جدہ کمشنری کے رہائشیوں کا کمشنری کے باہر جانے اور باہر سے کسی کے آنے پر پابندی لگائی جا رہی ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’دوپہر 3 سے کرفیو کا اطلاق ان لوگوں پر نہیں ہوگا جنہیں شاہی فرمان میں استثنی دیا گیا ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’کورونا کے انسداد کے لیے کی جانے والی کوششوں کو کامیاب بنانے میں شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے تعاون کی اپیل ہے‘۔

شیئر: