Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا سے چار مزید ہلاکتیں، 96 نئے مریض

’کورونا سے 4 مزید مریض ہلاک ہوئے ہیں، ہلاک شدگان کی تعداد 8 ہوگئی ہے‘ ( فوٹو: واس)
سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 96 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ نئے اضافے کے بعد ملک میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 1299 ہوگئی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی نے کہا ہے کہ ’کورونا سے مزید 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں اس طرح ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 8 ہوگئی ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’کورونا کے 20 مریض شفایاب ہوئے ہیں، اس طرح شفایابی حاصل کرنے والے مریضوں کی تعداد 66 ہوگئی ہے‘۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ’نئے مریضوں میں 28 بیرون ملک سے کرونا کا شکار ہوئے جبکہ باقی افراد کو مریضوں سے میل جول رکھنے سے وائرس منتقل ہوا ہے‘۔

شیئر: