Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے مزید 154 مریضوں کی تصدیق

مجموعی مریضوں کی تعداد 1453 ہو چکی (فوٹو،سوشل میڈیا)
سعودی عرب میں کورونا وائرس کے مزید 154مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی مجموعی طور پر مملکت میں کووڈ 19 کے وائرس کا شکار ہونے والوں کی تعداد 1453 ہو گئی۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار میں کہا گیا ہے کہ پیر 30 مارچ کو جن مزید 154 مریضو ں کی تصدیق ہوئی ہے ان میں سب سے زیادہ مکہ مکرمہ میں ہیں جن کی تعداد 40 ہے۔
دیگر مریضوں میں دمام میں 34، ریاض میں 22 ، مدینہ منورہ میں 22 ، جدہ میں 9، الخبر میں 6 ، الھفوف 6، القطیف 5اور طائف شہر میں 2مریض شامل ہیں۔ جبکہ یبنع، بریدہ ، الراس، خمیس مشیط ، الظھران، صامطہ ، لدوادی اور تبوک میں ایک ایک مریض کی تصدیق ہوئی ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں جن 154مریضوں کے ’کووڈ19‘ کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ان میں سے 16 بیرون ملک سے آئے تھے جبکہ باقی 138 لوکل کیرئیر سے متاثر ہوئے
وزارت صحت کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ 49 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جس کے ساتھ ہی وبائی مرض سے صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 115 تک ہو چکی ہے۔

شیئر: