Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

النکاسہ محلے میں 24 گھنٹے کرفیو نافذ کرنے کے لیے 14 چوکیاں قائم

’النکاسہ محلے میں سیکیورٹی فورس نے ہر جگہ چوکی قائم کر رکھی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ کے جن 6 محلوں میں 24 گھنٹے کرفیو لگانے کا فیصلہ ہوا ہے ان میں النکاسہ محلہ بھی ہے جہاں غیر ملکیوں کی اکثریت کے علاوہ خاص طور پر برمی اور افریقی تارکین کی بڑی تعداد آباد ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق النکاسہ میں 24 گھنٹے کرفیو نافذ کرنے کے فیصلے پر عملدر آمد کرانے کے لیے سیکیورٹی فورس نے ہر جگہ چوکی قائم کر رکھی ہے۔

سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ’النکاسہ محلے کو بند کرنے کے لیے چاروں طرف سے 14 سے زیادہ چوکیاں قائم کی گئی ہیں جہاں 24 گھنٹے اہلکار تعینات ہیں‘۔

سیکیورٹی فورس نے بتا ہے کہ ’النکاسہ محلے کو باقی محلوں سے بالکل الگ کر دیا گیا ہے‘۔

سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ’رہائشیوں نے بھی بھر پور تعاون کیا ہے، انتہائی ناگزیر ضرورت کے علاوہ سب اپنے گھروں تک محدود ہیں‘۔

شیئر: