Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کا بینہ کا آن لائن اجلاس،اہم فیصلے

کابینہ نے ریاض اور جازان میں میزائل حملےکی سخت مذمت کی ہے(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی کابینہ کا آن لائن اجلاس منگل کو خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت منعقد ہوا ہے-
کابینہ نے اندرون و بیرون ملک سعودی شہریوں اور مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کی صحت و سلامتی کے حوالے سے صحت انتظامات پراطمینان کا اظہار کیا-
شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کی پابندی پرسعودی شہریوںاورغیر ملکیوں کے لیے قدرومنزلت کااظہار کیا-
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق نئے کورونا وائرس سے بچاؤ اوراس کے پھپیلاؤ کو روکنے کےلیے تمام سرکاری اداروں کی کارکردگی سےمتعلق خصوصی رپورٹ پیش کی گئی- کابینہ نے تمام متعلقہ اداروں خصوصا وزارت صحت کی کارکردگی کو تسلی بخش قراردیا-

کابینہ نے  شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے صحت انتظامات پراطمینان کا اظہار کیا-( فائل فوٹو ایس پی اے)

سعودی کابینہ نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیا ہے کہ سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو اپنی ڈیوٹی انجام دینےکےسلسلے میں تمام ضروری سہو لتیں فراہم کردی گئی ہیں-
قائم مقام وزیر اطلاعات ڈاکٹر ماجد القصبی نے اجلاس کے بعد ایس پی اے کو بتایا کہ کابینہ نے کہا کہ تمام سعودیوں، مقیم غیر ملکیوں اور اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے تارکین کا علاج سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں مفت فراہم کرنے کا شاہیفرمان انسانیت نوازیکیعلامت ہے-
کابینہ نے تجدد پذیر توانائی کے شعبے کی نگرانی کے لیے ایک اعلی کمیٹی تشکیل دی جس کا سربراہ ولی عہد کو مقرر کیا گیا-

تجدد پذیر توانائی کے شعبے کے لیے اعلی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے (فائل فوٹو ایس پی اے)

قائم مقام وزیر اطلاعات نے بتایا کہ کابینہ نے ریاض اور جازان میں شہریوں اورسول تنصیبات پر دہشتگرد حوثیوں کے میزائل حملےکیسخت مذمت کی اسے وحشیانہعمل قراردیا-
کابینہ نے متعدد فیصلے کیے- وزیر توانائی کو سپین میں ایٹمی سلامتی کونسل کے ساتھ ایٹمی سلامتی کے سلسلے میں معلومات کے تبادلے کےلیے مفاہمتی یادداشت کا اختیار تفویض کیا ہے۔
وزیر داخلہ کو انٹرپول کے ساتھ مملکت میں مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کا ریجنل آفس قائم کرنے کے لیے معاہدے کا ا ختیار سپرد کیاگیا-
کابینہ نے متعدد تقرریاں بھی کی ہیں- ڈاکٹر دیما بنت صالح العذل کو نجی اداروں اوردیمہ بنت عبدالعزیز آل الشیخ کو این جی اوز کا نمائندہ مقرر کیا گیا ہے-

شیئر: