Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ: آگ لگنے کے باعث محصور خاندان کو بچا لیا گیا

آتشزدگی کے باعث خاندان کے 6 افراد محصور ہوگیے تھے ( فوٹو: سبق)
جدہ کے المروہ محلے میں واقع اپارٹمنٹ میں لگنے والی آگ میں محصور ہونے والے خاندان کو بچا لیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن میں محکمہ شہری دفاع کے ترجمان کرنل محمد بن عثمان القرنی نے بتایا ہے کہ ’واقعہ منگل اور بدھ کی درمیابی شب ہوا ہے، احتیاطی تدابیر کے طور پر عمارت کے تمام اپارٹمنٹ کو رہائشیوں سے خالی کروادیا گیا تھا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’آتشزدگی عمارت کی دوسری منزل میں واقع اپارٹمنٹ میں ہوئی تھی جس کے باعث رہائشی محصور ہوگئے تھے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’شہری دفاع کی ٹیموں نے محصور خاندان کے 6 افراد کو بحفاظت نکال لیا اور آگ پر قابو پالیا‘۔

محصور افراد دھواں سونگھنے سے زیادہ متاثر نہیں ہوئے، ایک خاتون کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ( فوٹو: عاجل)

انہوں نے کہا ہے کہ ’خوش قسمتی سے دھواں سونگھنے سے محصور افراد زیادہ متاثر نہیں ہوئے، انہیں موقع پر طبی امداد دی گئی جبکہ ایک 30 سالہ خاتون کو مزید طبی معائنے کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا‘۔
انہوں نے کہا ہے  کہ ’گھروں میں آگ سے محفوظ رہنے کے لیے حفاظتی آلات کی تنصیب بہت ضروری ہے، یہ قیمت میں سستے ہیں مگر جان بچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں‘۔

شیئر: