پاکستان میں کورونا کے پھیلاؤ کے بعد حکومت کے ساتھ ساتھ نجی شعبے بھی اس کی روک تھام کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ بہت سی ہاؤسنگ سوسائیٹیاں اپنے رہائشیوں کو اس وبا سے بچانے کے لیے مختلف قسم کے اقدامات کر رہی ہیں۔ انہی میں سے ایک اسلام آباد کا ’میڈیا ٹاؤن‘ ہے جس کی انتظامیہ نے مرکزی دروازے پر سینیٹائزنگ گیٹس نصب کر دیے ہیں جو ہر آنے والی گاڑی پر سپرے کر رہے ہیں۔ مزید دیکھیے خرم شہزاد کی اس ویڈیو میں