Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں مزید دو ہفتے کے لیے لاک ڈاون

خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔(فوٹو عرب نیوز)
دبئی میں کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے اور شہر کو جراثیم سے پاک کرنے کے لیے جاری مہم میں توسیع  کی گئی ہے۔مزید دو ہفتے کے لیے لاک ڈاون کا اعلا ن کیا گیا ہے۔
عرب نیوز نے د بئی میڈیا سٹی کے حوالے سے بتایا کہ چوبیس گھنٹے کے لاک ڈاون کے دوران شہر بھر میں نقل وحرکت پر سخت پابندیاں عائد ہوں گی۔
خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
لاک ڈاون ہفتے کی رات آٹھ بجے سے دو ہفتے کے لیے موثر رہے گا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل رات آٹھ سےصبح چھ بجے تک لاک ڈاون کیا جا رہا تھا۔

دبئی میں میٹرواور ٹرام سروسز معطل رہیں گی(فوٹو سوشل میڈیا)

سپرمارکیٹوں اورفارمیسیوں کو معمول کے مطبق کام کرنے کی اجازت ہوگی۔خوراک اور دواوں کی فراہمی بلا تعطل جاری رہے گی۔
وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے شہر کے گنجان علاقوں میں بڑے پیمانے پرطبی معا ئنے کی مہم چلائی جائے گی۔ لوگو ں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ گھروں میں رہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ شہری اور مقیم غیر ملکی صرف خوراک خریدنے،ہیلتھ کیئر اورکورونا کے ٹیسٹ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئےگھروں سے باہر نکل سکتے ہیں۔
دبئی میں میٹرواور ٹرام سروسز معطل رہیں گی تاہم بسیں اور ٹیکسیاں چلیں گی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق پبلک بسوں میں سفر مفت ہوگا جبکہ ٹیکسیاں نصف کرایہ وصول کریں گی۔

 

شیئر:

متعلقہ خبریں