Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے مزید 138 کیسز، چار اموات

کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 2523 ہو چکی (فوٹو،سوشل میڈیا)
سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 138 مریضوں کا ’کووڈ19‘ ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد مجموعی مریضوں کی تعداد 2523 تک پہنچ گئی ہے۔
کورونا وائرس کے حوالے سے یومیہ بنیاد پر منعقدہ پریس کانفرنس میں اعلان کرتے ہوئے ترجمان وزارت صحت ڈاکٹر محمد العبدالعالی کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر اب تک 551 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔
مقامی ویب نیوز عاجل کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار میں کہا گیا ہے کہ ’گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید 4 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 38 ہو چکی ہے۔
’کووڈ 19‘ کے حوالے سے  جاری پورٹل کے مطابق جدہ میں اب تک ٹوٹل کیسز کی تعداد378 ہے جبکہ 123 افراد صحتیاب ہوئے, ریاض میں رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 757  ہے اور 177 اب تک صحتیاب ہو چکےہیں۔
 

شیئر: