Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے مزید 137 مریضوں کی تصدیق

صحتیاب ہونےوالوں میں بھی اضافہ ہوا (فوٹو، سوشل میڈیا)
ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سعودی عرب میں ’کورونا وائرس ‘ میں مبتلا مزید 137 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ مزید 2 افراد اس مرض کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے۔
سعودی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعلامیے کے حوالے سے مقامی ویب نیوز ’سبق‘ کا کہنا ہے کہ ’سعودی عرب میں کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی مجموعی تعداد 2932 تک پہنچ چکی ہے‘

مملکت میں مریضوں کا تناسب دیگر ممالک سے کم ہے (فوٹو، سبق نیوز)

مملکت میں اب تک کورونا وائرس سے 631 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں جن کا باقاعدہ ’کووڈ 19‘ کا ٹیسٹ کرنے کیا گیا جو نیگیٹو آنے کے بعد انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کیا جاچکا ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے سوشل میڈیا اور دیگرذرائع ابلاغ کے ذریعے مسلسل کورونا وائرس سے بچاو کےلیے احتیاطی تدابیر سے لوگوں کو آگاہ کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے، وزارت صحت کی جانب سے اردوسمیت مختلف زبانوں میں موبائل پیغامات بھی ارسال کیے جارہے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ ’سماجی رابطوں انتہائی حد تک محدود کردیں ، ہاتھوں کو مسلسل دھوئیں اور اطراف کا خاص خیال رکھیں‘
میڈیا پر بھی اس حوالے سے خصوصی پیغامات دیئے جارہے ہیں جن میں سماجی رابطوں کے حوالے سے زور دیتے ہوئے کہا جارہا ہے کہ زیادہ سے زیادہ وقت گھروں میں گزاریں انتہائی شدید ضرورت کے لیے ہی گھر سے باہر جائیں۔
یاد رہے سعودی عرب کے تمام شہروں میں کورونا وائرس سے بچاو کے لیے ہنگامی حالات کے تحت کرفیو نافذ کیا گیا ہے جس کا بنیادی مقصد لوگوں کو اس وبائی مرض سے محفوظ رکھنا ہے۔
وزارت صحت نے کورونا کے حوالے سے معلومات کےلیے 937 کا ٹول فری نمبر بھی جاری کیا ہے جس پرکوئی  بھی شخص کسی بھی وقت ٹیلی فون کر کے معلومات حاصل کرسکتا ہے یا اطلاع دے سکتا ہے۔

حفاظتی اقدامات کے تحت مملکت میں کرفیو نافذ ہے (فوٹو،اردونیوز)

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’سعودی عرب میں احتیاطی تدابیر کی وجہ سے دیگر ممالک کے مقابلے میں مریضوں کی تعداد کافی کم ہے اس حوالے سے وزارت صحت کی جانب سے جاری کی جانے والی ہدایات پرعمل کرنا مفاد عامہ میں ہے ‘۔

شیئر: