Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض سمیت کئی علا قوں میں ہفتے کو بارش متوقع

کئی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی-( فوٹو عاجل)
سعودی محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ ہفتہ25 اپریل کو سعودی عرب کے پانچ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور 6 دیگر علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی-
عاجل ویب سائٹ نےمحکمہ موسمیات کے بیان کے حوالے بتایا کہ  ریاض، الشرقیہ، قصیم، الباحہ، ریاض، عسیر اور جازان کے کوہستانی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے بارش کا قوی امکان ہے -
حدود شمالیہ، الجوف، تبوک، حائل، قصیم اور مدینہ منورہ  میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی- حد نظر محدود ہوجائے گی- گرد ہواؤں کا سلسلہ مشرقی ریجن کے شمالی علاقہ جات تک پھیل جائے گا-
محکمہ موسمیات نے بیان میں مزید کہا کہ بحیرہ احمر میں شمال مغرب سے شمال کی طرف تیز ہوائیں چلیں گی- سمندر میں طغیانی جیسا ماحول ہوگا-

شیئر: