Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں 24 گھنٹوں میں 23 ہلاکتیں، ایک ہزار نئے کیسز

پاکستان میں کورونا سے اب تک 440 افراد ہلاک ہو چکے ہیں (فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستان میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 23 مریض ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد ملک میں ہلاکتوں کی تعداد چار سو 40 ہوگئی ہے۔
 سرکاری اعداد وشمار کے مطابق پاکستان میں اس وقت کورونا وائرس کے 19 ہزار 103  کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے نو سو 89 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

 

پاکستان میں چار ہزار 817 افراد کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد صحت یاب بھی ہوئے۔
ملک کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبے پنجاب میں متاثرین کی تعداد سات ہزار 106 سے زیادہ ہے جبکہ سندھ میں سات ہزار 102 افراد میں وائرس پایا گیا ہے۔
خیبر پختونخوا میں دو ہزار907  جب کہ بلوچستان میں ایک ہزار 172 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔
 دارالحکومت اسلام آباد میں 393 جبکہ گلگت بلتستان میں 356 مریضوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے۔ پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں اب تک کل 67 کورونا کیسز ہیں۔
مرنے والے 440 افراد میں سے سب سے زیادہ ہلاکتیں خیبرپختونخوا میں 172، سندھ میں 122، پنجاب میں 120، بلوچستان میں 19 ، اسلام آباد میں چار اور گلگت بلتستان میں تین ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

خیبر پختونخوا میں دو ہزار907  جب کہ بلوچستان میں ایک ہزار 172 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں (فوٹو: سوشل میڈیا)

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق اب تک ملک میں دو لاکھ  تین  ہزار25 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد میں سے دو ہزار 206 کا تعلق پنجاب، ایک ہزار 341 کا سندھ، کے پی 728، اسلام آباد 55، 183 کا تعلق بلوچستان، اور 260 کا تعلق گلگت بلتستان سے ہیں۔

شیئر: