Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے مزید 1793 کیسز کی تصدیق

مجموعی مریضوں میں سے 145 افراد کی حالت نازک ہے (فوٹو، سوشل میڈیا)
وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد عبدالعالی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے مختلف شہروں میں 1793 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد اب تک کووڈ 19 کے مجموعی مریضوں کی تعداد 33 ہزار 731 تک پہنچ چکی ہےـ
وزارت صحت کیجانب سے منعقدہ یومیہ پریس کانفرنس کے حوالے سے سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 1015 مریضوں نے کوروناکے وبائی مرض کو شکست دی ـ مجموعی طورپر7 ہزار 798 افراد کووڈ 19 سے شفایاب ہوچکے ہیںـ

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مدینہ میں سب سے زیادہ مریضوں کی تصدیق ہوئی (فوٹو، ایس پی اے)

ترجمان صحت ڈاکٹر العالی کا کہنا تھا کہ کورونا سے 10 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ـ مملکت میں اب تک ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 219 تک پہنچ چکی ہےـ
 مملکت کے مختلف شہروں میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مدینہ منورہ میں 396 افراد میں کورونا وائرس کی ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ جدہ میں 315 ، مکہ میں 254 ، ریاض 194 ، دمام 171 ، الخبر 120 ، الجبیل 48 ، الھفوف اور القطیف میں 40 ، 40 مریضوں کی تصدیق ہوئی ـ
طائف شہر میں 36 مریض سامنے اائے جبکہ ینبع میں 32 ، راس تنورہ میں 20 ، صبیا 16 ، تبوک 14 ، وادی الفرع 13 ، عنیزہ ، بیش اور الدرعیہ میں 10 ، دس کیسز کی تصدیق ہوئی، ھدبان 8 ، حفرالباطن 6 ، العیس 5 ، الخرج 5 ، سلوی اور القریات میں مریضوں کی تعداد 4 ، چار رہی بریدہ میں 3 جبکہ خمیس مشیط، المجاردہ ، بقیق ، الظھران ، صفوی اور املج میں 2 ، دو کیسز سامنے آئے ۔ الجفر ، المذنب ، الکیریہ ، رابغ ، حدہ ، الدایر اور ا لمجمعہ میں ایک ، ایک شخص می کورونا وائرس کی ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی گئی ہے ـ

کورونا سے بچاو کےلیے سماجی فاصلہ کا اصول انتہائی اہم ہے (فوٹو، ایس پی اے)

وزارت صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مملکت کی سطح پر 25 ہزار 714 افراد میں کووڈ 19 ایکٹیو ہے جبکہ انکی صحت تسلی بخش ہے صرف 145 مریضوں کی حالت نازک جنہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہےـ کورونا سے بچاو کے لیے مملکت کے مختلف شہروں میں موجود لیبر کیمپوں میں وزارت صحت کی جانب سے آگاہی مہم جاری ہے جس میں سماجی فاصلے کے اصول پر عمل کرنے کی پابندی کرنے کی خاص ہدایت کی جاتی ہےـ

شیئر: