Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’دہشتگردی کی فہرست سے سوڈان کا نام نکلوانے کی کوشش کریں گے‘

دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ( فوٹو: واس)
ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈان میں خود مختار کونسل کے سربراہ عبدالفتاح البرہان نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
پیر اور منگل کی درمیانی شب ہونے والے رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
 بات چیت میں دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ تعلقات کا جائزہ بھی لیا گیا ہے۔
سعودی ولی عہد نے باور کرایا کہ سعودی عرب دہشت گردی کے سرپرست ممالک کی فہرست میں سے سوڈان کا نام نکلوانے کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب، سوڈان کے امن و استحکام کا خواہاں ہے۔'
اس موقع پر عبدالفتاح البرہان نے کہا ہے کہ ان کا ملک سوڈان کے امن و استحکام کے لیے سعودی عرب کی کاوشوں کی قدر کرتا ہے۔
 

شیئر: