Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرفیو کی خلاف ورزی، وڈیو وائرل کرنے والے گرفتار

سعودی نوجوانوں کرفیو کے دوران سڑکوں پر گھوم رہے تھے.(فوٹو اے ایف پی)
سعودی عرب میں ریاض اور مدینہ منورہ کے  سیکیورٹی اہلکاروں نے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مقرر حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزی پر 4 سعودی شہریوں کو گرفتار کیا ہے.
اخبار 24 کے مطابق ریاض پولیس نے  تین سعودی نوجوانوں کو حراست میں لے لیا جو کرفیو کے دوران گاڑی میں بیٹھ کر سڑکوں پر گھوم رہے تھے.
 پولیس کے مطابق نوجوان کرفیو کی خلاف ورزی پر اظہار فخر کے لیے وڈیو بنا رہے تھے. انہوں نے وڈیوسوشل میڈیا پر بھی شیئر کی تھی.
دریں اثنا مدینہ منورہ کی پولیس نے ایک سعودی نوجوان کو شہر کی ایک معروف سڑک پر ٹائر سکریچنگ کی وڈیو سوشل میڈیا پر جاری کرنے پر گرفتار کیا ہے.
سیکیورٹی اہلکاروں نے کرفیو خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ ابتدائی تحقیقات مکمل کرکے انہیں پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا.

شیئر: