Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت: کورونا کے ریکارڈ 900 نئے کیسز

بحرین میں شفایاب ہونے والے مریضوں کی کل تعداد 4462 ہوگئی ہے ( فوٹو: الاخبار)
کویت میں ہفتے کو کورونا کے ریکارڈ 900 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 232 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔
کویتی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ نئے کیسز کے بعد متاثرین کی کل تعداد 20 ہزار 464 ہوگئی ہے.
بیان کے مطابق ’شفایاب ہونے والے مریضوں کی کل تعداد 5747 ہوگئی ہے۔ شفایاب ہونے والے مریضوں کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے‘۔
وزارت صحت نے کہا کہ’ دس مزید اموات بھی ہوئی ہیں.مرنے والوں کی کل تعداد 148تک پہنچ گئی‘.
سوڈان:
سوڈان میں آج ہفتہ کو کورونا کے 235 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
سوڈانی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’گزشتہ 24 گھنٹوں میں 16 مریض ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 63 افراد شفایاب ہوگیے ہیں‘۔
’نئے اضافے کے بعد مریضوں کی کل تعداد3378 ہوگئی ہے، 137 ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 372 افراد شفایاب ہوگیے ہیں‘۔
بحرین:
بحرینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’شفایاب ہونے والے مریضوں کی کل تعداد 4462 ہوگئی ہے‘۔
’گزشتہ 24 گھنٹوں میں 360 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے، ان میں سے 220 غیر ملکی کارکن ہیں‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’8 مریضوں کی حالت نازک ہے اور وہ آئی سی یو میں زیر علاج ہیں‘۔
’ملک میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد4300 ہوگئی ہے‘۔

امارات:

متحدہ عرب امارات میں پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 812 نئے کیسز سامنے آئے ہیں. متاثرین کی تعداد بڑھ کر 28 ہزار704 ہوگئی.
اماراتی وزارت صحت نے ہفتے کو بیان میں کہا کہ مزید تین اموات ہوئی ہیں .کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 244 ہوگئی.
ترجمان کا کہنا تھا کہ ضروری علاج کے بعد 697 مریض صحت یاب ہوئے .اب تک 14 ہزار 495 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں.
 

شیئر: