Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقامہ اور قانون محنت کی خلاف ورزیوں پر چالان

تفتیشی ٹمیں وزارت افرادی قوت اور دیگر اداروں پر مشتمل تھیں (فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں  وزارت افرادی قوت کی تفتیشی ٹیموں نے ریاض میں اقامہ اور قانون محنت کی خلاف ورزی کرنے پر متعدد دکانوں اور تجارتی اداروں کے چالان کیے ہیں.
 ویب نیوز ’سبق ‘ کے مطابق تفتیشی ٹیمیں متعدد اداروں پر مشتمل تھیں جن میں وزارت افرادی قوت ، بلدیہ ، فوڈ اینڈ ڈرگز اتھارٹی ، شہری دفاع اور وزارت صحت کے اہلکار شامل تھے.
تفتیشی ٹیموں نے گذشتہ ہفتے 5 آپریشن کیے جن میں قانون محنت اور اقامہ قوانین کی خلاف ورزیوں پر7 چالان کیے گئے.

مارکیٹوں کی مسلسل نگرانی کا عمل جاری ہے (فوٹو: سبق)

ٹیموں نے دیگر خلاف ورزیاں بھی ریکارڈ کیں جن میں غیر معیاری خوراک ، سٹوریج اور فرنشڈ اپارٹمنٹ میں کی جانے والی قانون شکنی شامل تھی.
تفتیشی ٹیم کے ریجنل ڈائریکٹر عبدالکریم عسیری نے بتایا کہ ریاض ریجن میں اشیائے خورونوش کی دکانوں اور کولڈ سٹوریج کے علاوہ گوداموں کا بھی دورہ کیا گیا تاکہ اس امر کو یقینی بنایا جاسکے کہ موجودہ حالات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے تاجر من مانی نہ کریں.
دوسری جانب تفتیشی ادارے کے ریجنل ڈائریکٹر بدر العتیبی کا کہنا تھا کہ مارکیٹوں کی مسلسل نگرانی کا عمل جاری ہے . ہمارا مقصد صارفین کے لیے بہتر اشیا کی مناسب نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانا ہے اس لیے وقتاً فوقتاً مارکیٹوں کے دورے کیے جاتے ہیں.

شیئر: