Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا : تیونس میں 3 نئے مریض، سوڈان میں 19 ہلاک

سوڈان میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 3820 ہوگئی ہے‘ ( فوٹو: الانباء)
تیونس میں آج پیر کو کورونا وائرس کے تین مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ کل تعداد 1051 ہوگئی ہے۔
تیونسی نیوز ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز167 افراد کا ٹیسٹ کیا گیا تھا جس کے بعد نئے مریضوں کی انکشاف ہوا ہے‘۔
وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’917 مریض شفایاب ہوچکے ہیں جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد 48 ہے جسے پہلے تھی، اس میں کوئی اضافہ نہیں ہوا‘۔
سوڈان:
سوڈان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 19 مریض ہلاک ہوگیے ہیں جبکہ 192 نئے مریضوں کا اندراج ہوا ہے۔
سوڈانی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’مریضوں کی کل تعداد 3820 ہوگئی ہے‘۔
’ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 165 ہوگئی ہے جبکہ 34 مریضوں کی شفایابی کے بعد کل تعداد456 ہوگئی ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’نئے مریضوں میں سے 124 اور ہلاک شدگان میں سے 5 کا تعلق دار الحکومت خرطوم سے ہے‘۔

شیئر: