Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر میں کورونا کے 1751 مریض، کویت میں 665 کی تصدیق

قطر میں آج پیر کو کورونا کے 1751 نئے مریضوں کا اندراج ہوا ہے جس کے بعد ملک میں مریضوں کی تعداد بڑھ کر 35076 ہوگئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت نے 3 مریضوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہےجن کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 26 ہوگئی ہے۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1193 مزید مریض شفایاب ہوئے ہیں، کل تعداد 10363 ہوگئی ہے۔
دوسری طرف کویت میں کورونا کے 665 نئے مریضوں کا اضافہ ہوا ہے۔
کویتی نیوز ایجنسی (کونا) کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’ملک میں مریضوں کی کل تعداد 21969 ہوگئی ہے‘۔

شیئر: