مصر میں کورونا کے 291 مریضوں کی تصدیق، تیونس میں 919 شفایاب
’تیونس میں اب تک کورونا کے 1051 مریض ہیں،48 افراد ہلاک ہوچکےہیں‘ ( فوٹو: سکائی نیوز)
مصری وزیر صحت ڈاکٹر ہالہ زاید نے کہا ہے کہ کورونا کے مزید 291 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 69 ڈاکٹر ہیں۔
مصری نیوز ایجنسی کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’گزشتہ دن 11 مریض ہلاک ہوئے ہیں جبکہ نئے مریضوں کو ہدایات کے مطابق علاج کی سہولت فراہم کی جارہی ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ملک کے ہر ہسپتال میں ڈاکٹروں اور طبی عملے کے لیے 20 بستر مختص ہیں جہاں وائرس کا شکار ہونے پر علاج کیا جائے گا‘۔
دوسری طرف تیونس میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کا کوئی مریض ریکارڈ پر نہیں آیا جبکہ 919 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔
تیونسی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’گزشتہ دن 660 افراد کا کورونا ٹیسٹ ہوا ہے، سب کا نتیجہ منفی نکلا ہے‘۔
’ملک میں اب تک کورونا کے 1051 مریض ہیں، 48 افراد ہلاک ہوچکے ہیں‘۔