Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا : امارات میں 779 اور کویت میں 608 نئے مریض

’امارات میں مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے 31086 افراد کا کورونا معائنہ ہوا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
متحدہ عرب امارات میں آج منگل کو کورونا کے 779 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ کویت میں 7 مریض ہلاک اور608 نئے مریضوں کا اندراج ہوا ہے۔
اماراتی نیوز ایجنسی (وام) کے مطابق وزارت صحت نےکہا ہے کہ ’ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران معاشرے کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے 31086 افراد کا کورونا معائنہ ہوا ہے‘۔
’اس کے نتیجے میں نئے مریضوں کا انکشاف ہوا ہے جبکہ 5 مریض ہلاک ہوئے ہیں‘۔
’ہلاک شدگان کا تعلق مختلف ممالک سے ہے، کل تعداد بڑھ کر 253 ہوگئی ہے‘۔
وزارت صحت نے مزید 325 مریضوں کی شفایابی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 15982 ہوگئی ہے‘۔
دوسری طرف کویتی نیوز ایجنسی (کونا) کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’متعدد مریضوں کو کورونا کے شبے میں طبی تحویل میں دیا گیا تھا جن میں سے 608 کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے‘۔

’کویت میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 22575 ہوگئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)

’نئے مریضوں میں 200 کا تعلق انڈیا سے ہے، 146 کویتی شہری ہیں، 78 مصری اور38 بنگلہ دیشیوں ہیں جبکہ باقی دیگر ممالک کے تارکین ہیں‘۔
’ملک میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 22575 ہوگئی ہے جبکہ شفایابی حاصل کرنے والے 7306 ہیں‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’196 مریضوں کی حالت نازک ہے اور وہ آئی سی یو میں زیر علاج ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں685 مریض شفایاب ہوئے ہیں‘۔

شیئر: