Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے 563 نئے مریض

متحدہ عرب امارات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 563 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’ملک میں مریضوں کی کل تعداد 32532 ہوگئی ہے‘۔
’گزشتہ دن تین مریض ہلاک ہوئے ہیں جن کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 258 ہوگئی ہے جبکہ 314 مریض شفایاب ہوئے ہیں‘۔
’شفایابی حاصل کرنے والے مریضوں کی کل تعداد 16685 ہوگئی ہے‘۔
عمان :
عمان میں آج جمعرات کو 636 مریضوں کی اندراج ہونے کے بعد کل تعداد 9009 ہوگئی ہے۔
عمانی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’کورونا کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 40 ہوگئی ہے‘۔
’نئے مریضوں میں اکثریت غیر ملکیوں کی ہے جبکہ شفایاب ہونے والے مریضوں کی کل تعداد 2177 ہے‘۔
کویت :
کویت میں آج کورونا کے 10 مریض ہلاک ہوئے ہیں جبکہ نئے مریضوں کی تعداد 845 ہے۔
کویتی نیوز ایجنسی کے مطابق ترجمان وزارت صحت ڈاکٹر عبد اللہ السند نے کہا ہے کہ ’نئے مریضوں میں 212 کویتی شہری ہیں، 208 انڈین، 161 بنگلہ دیشی اور 91 مصری تارکین ہیں جبکہ باقی دیگر ممالک سے تعلق رکھتے ہیں‘۔
’ملک میں کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 8698 ہوگئی ہے جبکہ کل مریض 24112 ہیں‘۔

عمان میں 636 مریضوں کی اندراج ہونے کے بعد کل تعداد 9009 ہوگئی ہے (فوٹو: سبق)

تیونس :
تیونس میں 17 نئے مریض ریکارڈ پر آئے ہیں جبکہ کل تعداد 1068 ہوگئی ہے۔
تیونسی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’گزشتہ 24 گھنٹوں میں کسی مریض کی وفات نہیں ہوئی ہے، کل تعداد 48 ہے جیسے پہلے تھی‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’938 مریض شفایاب ہوگئے ہیں جبکہ باقی زیر علاج ہیں جن کی حالت مستحکم ہے‘۔
سوڈان :
ادھر سوڈان میں 200 نئے مریضوں کا اضافہ ہوا ہے جبکہ 11 ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
سوڈانی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’کل مریض 4346 ہوگئی ہے جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 195 ہوگئی ہے‘۔
’161 مریض شفایاب ہوئے ہیں جن کے بعد کل تعداد 749 ہوگئی ہے‘۔
فلسطین :
فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’گزشتہ 24 گھنٹوں میں صرف ایک مریض ریکارڈ پر آیا ہے‘۔
’نئے مریض کا تعلق قلقیلیہ سے ہے جس کے بعد ملک میں کل تعداد 614 ہوگئی‘۔

کویت میں آج کورونا کے 10 مریض ہلاک ہوئے ہیں جبکہ نئے مریضوں کی تعداد 845 ہے ( فوٹو:سبق)

مراکش :
مراکشی وزارت صحت نے آج جمعرات کو 35 مریضوں کے انکشاف کا اعلان کیا ہے۔
مراکشی نیوز ایجنسی کے  مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’ملک میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 7636 ہوگئی ہے‘۔
’ہلاک شدگان 202 ہیں جن میں کوئی اضافہ نہیں ہوا جبکہ 131 افراد کی شفایابی کے بعد کل تعداد 5109 ہوگئی ہے‘۔
 

شیئر: