Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تین ملازمین میں کورونا کی تصدیق پر طعمیہ کی مشہور دکان بند

جدہ میں میونسپلٹی کی تفتیشی نے حفاظتی تدابیر عمل نہ کرنے والی 52 دکانوں کو بند کر دیا ہے‘ (فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ کے الشرائع محلے میں واقع طعمیہ کی مشہور دکان بند کردی گئی جس کے تین ملازمین میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’طعمیہ کی مشہور دکان میں کام کرنے والے تین ملازمین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس پر دکان فوری طور پر بند کر دی گئی ہے اور باقی تمام ملازمین کو گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت کی ہے‘۔
’دکان کے مالک کو تین دن تک سینیٹائز کے علاوہ کھانے پینے کی تمام اشیا تلف کرنے کی ہدایت کی ہے‘۔
دوسری طرف حوطۃ بنی تمیم میں بلدیہ نے تین دکانیں بند کر دی ہیں جن کے ملازمین کو کورونا ہوگیا ہے۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’ مذکورہ دکانوں کے ملازمین کا کورونا ٹیسٹ لیا گیا تو اس کا نتیجہ مثبت نکلا ہے، اس پر دکانیں بند کردی گئی ہیں‘۔
’دکانوں کو سینیٹائز کرنے کے بعد کھولنے کی اجازت ہوگی تاہم نیا عملہ متعین کرنا ہوگا‘۔
ادھر جدہ میں میونسپلٹی کی تفتیشی مہم جاری ہے جس کے تحت حفاظتی تدابیر عمل نہ کرنے والی مزید 52 دکانوں کو بند کردیا گیا ہے۔
جدہ میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’عزیزیہ محلے کے علاوہ العدل، ہنداویہ، بغدادیہ اور بلد میں دکانوں کو بند کردیا گیا ہے‘۔
’تفتیشی مہم کے دوران سبزی کے ٹھیلے لگانے والے کئی غیر ملکیوں کو گرفتار کیا ہے جبکہ چار ٹن سبزی اور پھل ضبط کیے گئے ہیں‘۔
 

شیئر: