Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے مزید 3941 کیسز ، 46 ہلاکتیں

سعودی عرب میں کورونا سے 1230 افراد ہلاک ہو چکے ہیں (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی عرب کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار941 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
کورونا وائرس سے مزید 46 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور اب تک سعودی عرب میں کووڈ 19 سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ایک ہزار 230 ہو گئی ہے۔

 مجموعی طور پر 98 ہزار سے زائد افراد شفایاب ہوئے (فوٹو: ٹوئٹر)

مقامی ویب نیوز ’سبق‘ نے  وزارت صحت کے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ ایک دن میں کورونا میں مبتلا 3 ہزار 153 افراد صحت یاب ہوئے ہیں، مجموعی طور پر اس مہلک وائرس سے 98 ہزار 917 افراد شفایاب ہو چکے ہیں ۔
وزارت صحت کے ٹوئٹر پر جاری اعداد و شمار کے مطابق 20 جون بروز ہفتہ کورونا میں مبتلا سب سے زیادہ کیسز ریاض میں سامنے آئے جن کی تعداد 740 رہی جبکہ جدہ میں 421 ، مکہ میں 354 ، الھفوف 285 ، طائف میں 221 کیسز ریکارڈ کیے گئے۔
دمام 178 ، مدینہ 173 ، قطیف 148 ، الخبر 143 ، خمیس مشیط 125 ، ابھا 110 ، حفر الباطن 67 ، نجران 58 ، الرس 47 اور حائل میں 47 کیسز سامنے آئے۔ وادی الدواسر 47 ، ینبع 42 ، الجبیل 38 ، العیون 34 ، صفوی 28 ، المجمعہ 27 ، بریدہ اور عنیزہ میں 25 ، 25 نئے کیسز سامنے آئے۔
 احد رفیدہ 24 ، الخرج 21 ، الجفر اور تبوک 19 ، 19 ، حوطہ سدید 17 ، الخفجی 15 ، جازان اور حریملا 14 ، 14 ، بقیق 13 ، ظھران 12 ، راس تنورہ 11 ، خلیص اور شرورہ میں 10 ، دس افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ سعودی عرب کے دیگر شہروں میں مریضوں کی تعداد 9 سے ایک تک رہی۔

  1230 مریضوں کو انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے (فوٹو: سوشل میڈیا)

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 54 ہزار 86 مریضوں میں کورونا وائرس ایکٹو ہے جبکہ مجموعی مریضوں میں سے 12 سو 30 کی حالت نازک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے۔
احتیاطی تدابیر کے حوالے سے وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں کرفیو ختم ہونے کے بعد لوگ یہ نہ سمجھیں کہ کورونا بھی ختم ہوگیا ہے۔ کورونا سے بچاؤ کے لیے جو احتیاطی تدابیر ہیں ان پر سختی سے عمل کیا جائے تاکہ خود اور دوسرے بھی اس مہلک وائرس سے محفوظ رہیں۔

شیئر: