Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت، قطر، بحرین اور عمان میں نئے مریضوں کی تصدیق

’بحرین میں گزشتہ روز تین مریض ہلاک جبکہ 724 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے‘ ( فوٹو: البیان)
 کویتی وزارت صحت نے کہا ہے کہ آج ہفتہ کو کورونا کے 688 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 3 مریض ہلاک ہوگیے ہیں۔
کویتی نیوز ایجنسی کے  مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 44 ہزار 391 ہوگئی ہے جبکہ ہلاک شدگان 344 ہوگیے ہیں‘۔
ترجمان وزارت صحت ڈاکٹر عبد اللہ السند نے بتایا ہے کہ ’نئے مریضوں کو میل جول رکھنے سے وائرس منتقل ہوا ہے‘۔
’ان میں 444 کویتی شہری جبکہ باقی غیر ملکی ہیں، 194 مریضوں کا تعلق الاحمد ی علاقہ سے ہے، 173 الجہرا سے ہیں، 149 فروانیہ سے جبکہ 91 حولی سے ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’اس وقت 155 مریضوں کی حالت نازک ہے اور وہ آئی سی یو میں زیر علاج ہیں‘۔
قطر :
قطر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہلاک ہوگیا ہے جبکہ 879 نئے مریضوں کا اندراج ہوا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 16328 ہوگئی ہے‘۔
’گزشتہ دن 1153 مریض شفایاب ہوئے ہیں، کل تعداد 77225 ہوگئی ہے جبکہ ہلاک شدگان کی کل تعداد 110 ہے‘۔
بحرین :
بحرینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ روز تین مریض ہلاک جبکہ 724 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
بحرینی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’ہلاک شدگان میں دو بحرینی شہری ہیں، ایک کی عمر 49 جبکہ دوسرے کی عمر 65 سال ہے‘۔

 ’کویت میں 155 مریضوں کی حالت نازک ہے اور وہ آئی سی یو میں زیر علاج ہیں‘ (فوٹو: القبس)

’ہلاک ہونے والے تیسرا شخص غیر ملکی ہے جس کی عمر 44 سال ہے‘۔
’گزشتہ روز 636 افراد شفایاب ہوئے ہیں، شفایاب ہونے والے مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 19 ہزار137 ہوگئی ہے‘۔
عمان :
عمان میں آج کورونا کے 919 نئے مریضوں کا اندراج ہوا ہے جن میں سے 517 عمانی شہری جبکہ 402 غیر ملکی ہیں۔
عمانی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’ملک میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 36 ہزار 953 ہوگئی ہے‘۔
’159 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 20363 مریض شفایابی حاصل کرچکے ہیں، 113 مریضوں کی حالت نازک ہے اور وہ آئی سی یو میں ہیں‘۔

شیئر: