Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں ایک دن میں 118 اموات

سندھ میں اب تک 81 ہزار 985 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں میں مسلسل کمی کے بعد ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 118 لوگ کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہو گئے ہیں۔
منگل کو جاری سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے دو ہزار 846 کیسز سامنے آئے ہیں۔ نئے کیسز کے ساتھ پاکستان میں اب تک دو لاکھ نو ہزار 337 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
اب تک کورونا سے ملک بھر میں چار ہزار 403ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

 

جب کہ ملک بھر میں 98 ہزار 503 افراد اس مرض سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔پاکستان میں متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد صوبہ سندھ میں ہے جبکہ ہلاکتوں کے لحاظ سے صوبہ پنجاب آگے ہے۔
سندھ میں اب تک 81 ہزار 985 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جب کہ پنجاب میں یہ تعداد 75 ہزار  501 ہے۔
خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 26 ہزار 115 اور بلوچستان میں 10 ہزار 426 ہے۔
اسلام آباد میں اب تک وائرس سے 12 ہزار 775، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 470 اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں ایک پزار 65 افراد متاثر ہوئے ہیں۔
پاکستان میں اب تک وائرس کے 12 لاکھ 83 ہزار 92 افراد ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد 20 ہزار 930 ہے۔
صوبہ پنجاب  میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد ایک ہزار 727 ہے۔
صوبہ سندھ میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد ایک ہزار 343 ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں عالمی وبا کی وجہ سے اب تک 935 مریضوں کی ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔
اسلام آباد میں 128 اور بلوچستان میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 119 ہے۔
گلگت بلتستان میں اب تک 24 اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں 28 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
  • واٹس ایپ پر پاکستان کی خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ جوائن کریں

شیئر:

متعلقہ خبریں