Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں آن لائن سمر کورس کا آغاز

’سعودی قیادت نے بر وقت اقدامات کر کے کئی جانوں کو بچایا ہے‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
مکہ میں مسجد الحرام میں آن لائن سمر کورس شروع ہو چکا ہے۔ افتتاحی تقریب کا آغاز حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس کے درس سے ہوا ہے۔
سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق انہوں نے سعودی عرب میں حفاظتی تدابیر کا نمونہ پیش کرتے ہوئے وبائی امراض کے انسداد کے لیے اسلام کی ہدایات پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے عالمی وبا کے انسداد اور معاشرے کو اس سے بچانے کے لیے حکومتی کوششوں کا تذکرہ کیا ہے۔ سعودی قیادت نے وبا کی خطرناکی کا اندازہ کرتے ہوئے بر وقت اقدامات کرکے  کئی جانوں کو بچایا ہے۔
انہوں نے اپنے درس کے اختتام میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد کے لیے دعا کی جن کے درست فیصلوں سے  سعودی شہریوں کے علاوہ غیر ملکی محفوظ ہوگیے۔ انہوں نے وطن عزیز کی سلامتی اور امن وامان کے لیے بھی دعا کی ہے۔

شیئر: